جنرل کیانی کا دورہ چین، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے تین روزہ سرکاری دورہ چین کے دوران چین کی عسکری و سیاسی قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق،جنرل کیانی نے چین کی سنیٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین جنرل فین چین لانگ اور  چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی کے اسٹیٹ قونصلر گاؤ شین گن الگ الگ ملاقاتوں میں چین کی جانب سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا،ملاقاتوں میں خطے کی کی سیکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقاتوں میں دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور بڑھانے پر بھی غور کیاگیا۔اس سےپہلے چینی خارجہ امور کے وزیر زونگ یسوئی اور ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہاؤ شوسین کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں ظہرانہ اور عشائیہ دیا گیا ۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں۔

کا

سے

Tabool ads will show in this div