شکیل آفریدی کی رہائی کی یقین دہانی نہیں کرائی،وزیراعظم نواز شریف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لندن: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ صدر اوباما سے میزائل حملوں پرکھل کر بات ہوئی۔ شکیل آفریدی کی رہائی پرکوئی یقین دہانی نہیں کرائی ۔۔

وزیراعظم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں جلد امن قائم ہو جائے گا ۔۔

وزیراعظم نواز شریف اسلامی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے لئے تین روزہ دورے پر لندن پہنچے۔۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے فیصلے کرنے کا اختیار ہے اور ہمیں یہ اختیار استعمال کرنا چاہیے۔۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے اور بہت جلد حالات مزید بہت ہو جائیں گے۔۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امن کے لئے افغانستان کی مدد کریں گے۔ میزائل حملوں کے حوالے سے صدر اوباما سے کھل کر بات ہوئی ہے ۔۔ سماء

کی

law

press

tariffs

newcastle

mercury

Tabool ads will show in this div