شاہ رخ نے دیوالی پرکس پاکستانی ڈیزائنر کاانتخاب کیا؟

بیٹےکی گرفتاری کےبعدکنگ خان پہلی باراسکرین پر

شاہ رخ خان منشیات کیس میں بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے پہلی بار دیوالی کے موقع پربنائے گئےٹی وی اشتہار میں نظرآئے ہیں۔

برطانوی چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کیڈبری کے اس اشتہارمیں مہنگےترین بھارتی اسٹارنے پاکستانی فیشن ڈیزائنرکا تیارکردہ لباس پہناہے۔

دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی عالمی وبا کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن نے چھوٹے کاروبارکو شدید نقصان پہنچایا جس کے باعث اس اشتہار کا مقصد مقامی کاروبارکو فروغ دینا ہے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/5WECsbqAQSk"]

سفید شلوار قمیض پرفراز منان کی 'وائٹ رائل جیکٹ ' زیب تن کیے ہوئے کافی دلکش لگنے والے شاہ رخ چھوٹے کاروباری حضرات سے خریداری کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ کیڈ بری کا بھی اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ وہ بھارت کے سب سے بڑے برانڈ ایمبیسڈر کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرکے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی مدد کررہے ہیں۔

دیوالی کے کپڑے، جوتے، موبائل اور مٹھائی وغیرہ گھرکےقریب کی دکانوں سے خریدنے کا مشورہ دینے والے شاہ رخ کی یہ جیکٹ پھولوں اور جیومیٹریکل پیٹرن سے سجی ہے۔ پاکستانی ڈیزائنرنے انسٹااسٹوریز میں اس اشتہار کا اسکرین شاٹ شیئرکیا۔

فراز منان اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکو بھی اپنی لان کی تشہیری مہم کیلئے بطور ماڈل پیش کرچکے ہیں۔

سال 2003 میں کیریئرکا آغاز کرنے والے فراز منان کا شمار پاکستان کے نمایاں ڈیزائنرزمیں ہوتا ہے۔ برائیڈل کوٹیوراور لان کیٹیگریز میں 2 لکس سٹائل ایوارڈز حاصل کرنے والے فرازمنان کوہم اسٹائل ایوارڈز میں بھی 'ڈیزائنرآف دی ایئر' نامزد کیا گیا ۔

دوسری جانب شاہ رخ کے بیٹے آریان کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتہ2 اکتوبرکی شب خفیہ اطلاع پرممبئی کی بندرگاہ پرکروز شپ میں ہونے والی پارٹی پرچھاپے کے دوران گرفتار کیا تھاہیں۔ جس کے بعد وہ جمعہ 8 اکتوبرسے آرتھرروڈ جیل میں قید ہیں۔

شاہ رخ گرفتاری کے بعد بیٹے سے ملاقات کیلئے گزشتہ ہفتے جیل پہنچے تھے، تاہم معاملے پراداکار یا ان کی اہلیہ گوری خان کی طرف سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Aryan khan

FARAZ MANAN

Tabool ads will show in this div