ٹی ایل پی پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے،شیخ رشید

سعد رضوی سے جیل سے باہر 2 بار ملاقات ہوئی
Oct 25, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Sheikh-Rasheed-Pc-Isb-25-10.mp4"][/video]

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ بات ذہنی طور پر تسلیم کرلینا چاہیئے کہ ٹی ایل پی پنجاب کی تیسری بڑی جماعت ہے۔ انہیں سیاست کرنی ہے، انہیں سیاست کرنے دینا چاہیئے۔ معاملات پر سعد رضوی سے دو بار جیل سے باہر ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سعد رضوی دیگر قیادت کے مقابلے میں زیادہ الگ اور سلجھا ہوا ہے، میں نے مذاکرات کے سلسلے میں دو بار سعد رضوی سے جیل سے باہر لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ٹی ایل پی کا سب سے بڑا مطالبہ ہی فرانس سے متعلق ہے، اس پر انہیں کھل کر بتا دیا ہے کہ پاکستان اس پوزیشن میں نہیں کہ یورپی یونین کو ناراض کرے۔ اس وقت فرانس یورپی یونین کی سربراہی کر رہا ہے۔

مذاکرات سے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان منگل تک وطن واپس آ جائیں گے، جس کے بعد بدھ کے روز کابینہ اجلاس میں ٹی ایل پی کے مطالبات سے متعلق چیزیں سامنے رکھی جائیں گی۔ یہ قانونی مسائل ہیں، ایک دم حل نہیں ہوسکتے۔ کالعدم حیثیت، فورتھ شیڈول اور سعد رضوی سے متعلق معاملات پر قانونی طریقوں سے عمل ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم ہر 6 ماہ بعد اس جھگڑے اور لڑائی سے تنگ آگئے ہیں۔ ہم لرائی نہیں چاہتے ہیں۔ ہمیں یہ ماننا ہوگا کہ ایک بہت بڑا ووٹ بینک اس جماعت کے پاس ہے۔ یہ جو ہر 6 ماہ بعد سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، اسے بند ہونا چاہیئے۔ ہم اپنی بات پر قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں روڈ کھولنے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ایک روڈ تقریباً کھول دیا ہے۔ ٹی ایل پی سے جو وعدے کیے ہیں، اس پر پہرا دیں گے۔

PUNJAB

Tabool ads will show in this div