مومن ثاقب کے'بدلےحالات سےفواد چوہدری کی اہلیہ بھی محظوظ

حالات اور جذبات واقعی بدل چکےہیں

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے دوران مانچسٹرمیں ایک وائرل ویڈیو سے شہرت پانے والے مومن ثاقب کے 'حالات اور جذبات ' اب واقعی میں بدل چکےہیں۔

تین سال قبل بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر اپنے 'حقیقی جذبات' سے سرحد کے دونوں اطراف شہرت حاصل کرنے والے مومن ثاقب نے کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی مدتوں یادرہنے والا رنگ جما دیا۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دیکرنئی تاریخ رقم کردی، 10 وکٹوں سے حاصل کی جانے والی اس فتح سے بہت سارے لوگوں کیلئے بہت کچھ بدل گیاجن میں مومن بھی شامل تھے۔

اپنے جوش وخروش کیلئے مشہورمومن نے مانچسٹر کی طرح دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی دل جیت لیے لیکن اس بار ان کا یہ جوش خوشیوں بھرا تھا۔

گرین شرٹس کی فتح کے بعد اپنے بھائی بلال ثاقب کے ساتھ دوڑ کر گراونڈ میں آںے والے مومن نے خوشی سے بھرپورلہجے میں بتایا کہ کچھ دیر پہلے ہی پاکستان نے یہاں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور پاکستانی شائقین کے نعرے اگلے 200 سال تک اس سٹیڈیم میں گونجتے رہیں گے'۔

مومن نے کھلاڑیوں سے ان کی گیلری کے پاس جا کر مختصربات چیت بھی کی۔

فلموں میں پاکستان کے سب سے بڑے مخالف اکشے کمارسے ملاقات کے مناظردیکھیے۔

مومن نے اپنے مخصوص اندازمیں '10وکٹوں کی فتح' سے بھی بدلے حالات کا خوب بتایا،لائیوکمنٹری سے فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ بھی خوب محظوظ ہوئے۔

جیت کے بعد بھی مومن کی خوشی دیدنی تھی۔

مومن ثاقب کے علاوہ ماہرہ خان ، مہوش حیات ، ایمن اور منال ، ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اور دیگرستاروں نے بھی سوشل میڈیا پرتاریخی جیت کا بھرپورجشن منایا۔ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو 'شاندار' قرار دیتے ہوئے سبھی نے ٹرافی کی امید یں وابستہ کرلی ہیں۔

ٹی20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا چوتھا میچ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ تھا جس میں گزشتہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ایسی شاندارفتح کی امید شاید ہی کسی نے رکھی ہو، 20 اوورز میں بھارت کے151 رنز کےجواب میں اوپنرزبابر اعظم اور محمد رضوان نے 153رنز کی پارٹنرشپ کرتے ہوئے 17ویں اوورزکی پانچویں گیند پرہدف پورا کرکے دل جیت لیے۔

Pakistan vs India

momin Saqib

T20 worldcup

Tabool ads will show in this div