دھانی نے دھونی سے ملاقات کو یادگار لمحہ قرار دیدیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شہنواز دھانی نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی مہندراسنگھ دھونی سے ملاقات کو یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔
دبئی میں پاک بھارت میچ کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شہنوازدھانی نے سابق بھارتی کپتان اور مینٹور مہندراسنگھ دھونی سے ملاقات کی۔
شہنوازدھانی کافی دیر مہندراسنگھ دھونی سے گفتگو کرتے رہے اور ان سے ٹپس بھی لئے۔ دھانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مہندراسنگھ دھونی سے ملاقات کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یادگار رات تھی جب پاکستان کی جیت کی خوشی کےساتھ اپنے پسندیدہ کھلاڑی مہندراسنگھ دھونی سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ وہ یہ لمحات بھول نہیں سکتے۔
what a night it was, Happiness of Pakistan's Victory and excitement of meeting one of my dream player @msdhoni can't be forgotten.❤️🤙🤙 pic.twitter.com/CWQjm4vDKa
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) October 25, 2021
ٹویٹ میں موجود تصویر میں مہندراسنگھ دھونی خوشگوار موڈ میں دھانی کی کمر کے گرد ہاتھ رکھے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تصویرمیچ کے بعد گراؤنڈ میں بنائی گئی۔
دبئی میں بھارت کو ورلڈٹی 20 کے میچ میں شکست دے کر قومی ٹیم جب ہوٹل پہنچی تو تماشائیوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر جمع تھی۔ کھلاڑیوں کو دیکھ کر شائقین نے بھرپورنعرے بازی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔