دبئی:بھارت کو شکست، قومی ٹیم کا ہوٹل میں جشن
بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوٹل پہنچ کر بھرپور جشن منایا اور کیک کاٹا۔
دبئی میں بھارت کو ورلڈٹی 20 کے میچ میں شکست دے کر قومی ٹیم جب ہوٹل پہنچی تو تماشائیوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر جمع تھی۔ کھلاڑیوں کو دیکھ کر شائقین نے بھرپورنعرے بازی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
ہوٹل میں کھلاڑیوں نے جیت کا جشن کیک کاٹ کر منایا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے چہرے پر اہم فتح کی خوشی دیدنی تھی۔ اس موقع پر فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ کچھ کھلاڑیوں کے بچے بھی ان کے ہمراہ تھے اور انھوں نے بھی ان لمحات کو بھرپور انجوائے کیا۔
Pakistan team received a warm reception at the team hotel last night, the squad also celebrated fielding coach Abdul Majeed's birthday.#WeHaveWeWill pic.twitter.com/Go3EdQ7g2I
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 25, 2021
اس سے قبل فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے بات کرتےہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بطور ٹیم پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے اور یہ کسی ایک کھلاڑی کی جیت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیت کی عادت ختم نہیں ہونی چاہئے اور ابھی شروعات ہے۔