اگلےمیچزکی حکمت عملی کیلئےبابراعظم کاکھلاڑیوں کوپیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف فتح کے باوجود کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
دبئی میں بھارت کے خلاف ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے بات کرتےہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بطور ٹیم پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے اور یہ کسی ایک کھلاڑی کی جیت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیت کی عادت ختم نہیں ہونی چاہئے اور ابھی شروعات ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ جیت کا جشن منائیں مگر حد سے زیادہ نہ گزریں۔ ورلڈٹی 20 میں پاکستان کے مزید میچز باقی ہیں اور ان پر فوکس کرنا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا فوکس ورلڈکپ ٹی 20 کا ٹائٹل جیتنا ہے۔ کسی بھی وقت پاکستان ٹیم ریلیکس نہیں ہوگی اور اپنی 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
The captain and head coach address the players after Pakistan's historic win over India. #WeHaveWeWill pic.twitter.com/Laww5iTMzX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2021
بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کو اپنی عادت تبدیل کرنی ہے اورتبدیلی آرہی ہے۔ ایک میچ میں جیت کر دیگر میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
اس موقع پر ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ جو کھلاڑی اس میچ میں نہیں کھیلے ان کو پلائینگ الیون کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے ٹیم کےغیر ملکی کوچز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم نے جو اچھی کارکردگی دکھائی،مخالف ٹیم اس کا توڑ لے کر آئے گی اور اس کے لیے ہمیں تیاری کرنا ہوگی۔