یہ عام فتح نہیں،یاددہانی ہے:شوبزستاروں کےدلچسپ تاثرات

پاکستان کی بھارت کو10وکٹوں سے شکست

پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دیکرنئی تاریخ رقم کردی، لیکن اس فتح سے قبل گرین شرٹس کی جیت کے بارے میں سوچنے والوں نے شاید ہی توقع رکھی ہوکہ فتح ایسی شاندارہوگی۔

ٹی20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا چوتھا میچ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ تھا جس میں گزشتہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ایسی شاندارفتح کی امید شاید ہی کسی نے رکھی ہو، 20 اوورز میں بھارت کے151 رنز کےجواب میں اوپنرزبابر اعظم اور محمد رضوان نے 153رنز کی پارٹنرشپ کرتے ہوئے 17ویں اوورزکی پانچویں گیند پرہدف پورا کرکے دل جیت لیے۔

گرین شرٹس کی شاندار فتح کے بعد سوشل میڈیا پرتشکر، مبارکباد، میمزاور دلچسپ تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔ شوبزستارے بھی پیچھے نہ رہے۔

مہوش حیات نے 'بوائز' کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا، ' ہم نے اس فتح کا مزہ چکھنے کے لیے طویل انتظار کیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اے کلاس کارکردگی دکھانے پرہمیں آپ پرفخر ہے'۔

علی ظفرنے فتح کے بعد سڑکوں پرخوشیاں منانے کے بھرپور مناظراپنے فالوورز کے ساتھ شیئرکیے۔

ماہرہ خان نے بھی اپنی خوشی کا بھرپوراظہارکیا۔

فرحان سعید نے بولنگ اور بیٹنگ سے لیکر فیلڈنگ تک سب کچھ بےعیب قراردیا۔

ہمایوں سعید نے اس بات پر خوشی کااظہارکیا کہ جو لوگ سوچتے تھے پاکستان نہیں جیتے گا، وہ غلط ثابت ہوئے۔

انہون نے واضح کیا کہ ' یہ عام فتح نہیں بلکہ یاد دہانی ہے کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ اپنا سراونچا رکھنا چاہیے۔

عدنان صدیقی نے ریمارکس دیے کہ میچ نے سب کو ہی کنارے پر رکھا۔

تاریخی جیت پر مبارکباد دینے والے دیگرافراد میں منال خان ، ایمن خان ،سجل علی اور دیگر شامل ہیں۔

پاکستان اپنا اگلا سپر12 میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جس کے بعدجمعہ کو اس کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔

Humayun saeed

Tabool ads will show in this div