صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین کرکٹ بورڈکی قومی ٹیم کومبارکباد
ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی روایتی حریف بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیئرمین پی سی بی سمیت دیگر اہم شخصیات نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ء کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 10 وکٹوں سے فتح پر ہمیں فخر ہے، یہ ایک اچھا میچ تھا پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خاص طور پر کپتان بابراعظم کو ٹیم کی قیادت پر مبارکباد دیتا ہوں، رضوان اور شاہین آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھائی، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
شاباش گرین شرٹس۔ مکمل صفایا۔ دس وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ ایک اچھا میچ تھا مزا آگیا۔ پاکستنیوں آپ سب کو مبارک ہو۔ pic.twitter.com/sJVgINW4FU
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 24, 2021
پاکستانی ٹیم خصوصاً بابر اعظم، جنہوں نے پوری جرات سے ٹیم کی قیادت کی اور رضوان اور شاہین آفریدی، جنہوں نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔ pic.twitter.com/AfcrvI2JIC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شاندار جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کیخلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف میچ میں فتح مثالی ہے۔
CJCSC & Services Chiefs congratulate Pakistan Cricket Team for historic win against India in ICC T20 World Cup.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 24, 2021
سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا پاکستان ٹیم کی شاندار کامیابی پر کہنا ہے کہ يہ پہلی اور شاندار فتح ہے ليکن سفر ابھی شروع ہوا ہے، پوری پاکستانی قوم کیلئے یہ فخر کے لمحات ہيں، لڑکوں نے یہ موقع دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
Alhamdolilla…It’s the first one, the most magnificent one but remember journey has just begun.. such a proud moment for all Pakistanis and thank you boys for providing us this moment to cherish.#PakistanZindabad
— Ramiz Raja (@iramizraja) October 24, 2021
اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سربراہ پاک فضائیہ، سربراہ پاکستان نیوی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔