عالمی امن کیلئے اقوام متحدہ کاکردارقابل تعریف ہے، وزیرخارجہ،آرمی چیف

اقوام متحدہ کا 76واں یوم تاسیس پر پیغام
Oct 25, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی امن کیلئے اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کرونا وائرس وباء کے چیلنج سمیت انسانیت کو درپیش مسائل سے نمنٹے کیلئے ایک بہترین بین الحکومتی تنظیم ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی وژن کی روشنی میں پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے اصولوں پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کثیرالجہتی نظام کیلئے ہمیشہ ایک مضبوط اور پائیدار عزم کو برقرار رکھا، اقوام متحدہ بین الاقوامی امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور سب کیلئے انسانی حقوق کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر بھی عملدرآمد کرایا جائے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج عالمی امن کیلئے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ہمارے جوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دیں، عالمی امن کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔

جنرل باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں، ہماری قربانیاں عالمی امن کے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

general qamar javed bajwa

FM shah mehmood qureshi

Tabool ads will show in this div