اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ہیں،شیخ رشید

نوٹی فیکیشن پر آئی ایس پی آر بتا سکتا ہے

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ابھی ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ہیں، نوٹی فیکیشن سے متعلق آئی ایس پی آر یا وزارت اطلاعات بہتر بتا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے فیصلے کا وزیرِاعظم عمران خان یا ان کے ترجمان کو پتہ ہوگا۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے نوٹی فیکیشن پر پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس پر بہتر جواب وزارت اطلاعات، دفاع یا خارجہ دے سکتی ہے۔ نوٹی فیکیشن کب جاری ہوگا، یہ سوال آئی ایس پی آر یا متعلقہ وزارت سے پوچھا جائے۔

DG ISI

FAIZ HAMEED

Tabool ads will show in this div