پولیس اورمظاہرین میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا،نورالحق قادری

کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ آج تمام بند راستوں کو کھول دیا جائے گا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا۔

حکومت اور مذہبی و سیاسی جماعت کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ تمام بند راستے آج بروز اتوار کھول دیئے جائیں گے۔ معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے دھرنے کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کر دیں گے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت احتجاجی ریلی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کریگی۔ کالعدم تنظیم کے شرکاء منگل تک مریدکے میں بیٹھیں گے۔ مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پر امن طریقے سے معاملہ حل کرلیا جائیگا۔

TLP

NOOR UL HAQ QADRI

Tabool ads will show in this div