وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

وزیراعظم آج ریاض روانہ ہونگے

وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ عمران خان آج گرین اینیشی ایٹیوکانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان سعودی وزارت سرمایہ کاری کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ جدہ پہنچنے پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے مدینہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کیے۔ مدینہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم جب طیارے سے باہر آئے تو وہ جوتوں کے بغیر ننگے پیر تھے۔

وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محموس قریشی، وزیر توانائی حماداظہرنے بھی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔

 

وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔

وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی شامل ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی شامل ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ایم جی آئی سمٹ میں وزیر اعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنا نکتہ نظر شیئر کریں گے۔

مڈل ایسٹ گرین اقدامات سےمتعلق سربراہی اجلاس ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پرہورہا ہے۔

س سے قبل دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان پر فطرت پر مبنی حل شروع کرنے کے تجربے کو بھی اجاگر کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، افرادی قوت کے لیے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم قدرتی طریقوں سے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تجربات سے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے جس میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div