اہم خبر: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 مقابلہ آج ہوگا
ذیل میں آج کی اہم خبروں کا مختصر خلاصہ دیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بڑے مقابلے میں آج اتوار 24 اکتوبر کو پاک اور بھارت کے درمیان پہلا میچ ہوگا۔ دونوں جانب سے کپتان اور کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کرلیں۔
ملتان میں ورلڈ کپ ٹی 20۔ پاک بھارت میچ کے سلسلے میں قومی ٹیم کی جیت کے لیے شاہ شمس دربار میں خصوصی دعا کروائی جا رہی ہیں۔
مرید کے: کالعدم ٹی ایل پی مارچ نے رات مریدکے میں قیام کیا۔ صبح روانگی کی تیاریاں۔
گوجرانوالہ/گجرات۔۔۔ جی ٹی روڈ کو خندقیں کھود کر بند کردیا گیا۔ مزید خندقیں آج کھودی جائیں گی۔ مسافر پریشان۔
وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے مظاہرے جاری۔
کراچی میں گائے کا گوشت مزید مہنگا۔ ٹماٹر بھی150روپے فی کلو ميں فروخت۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان دیگر اراکین و رہنما آج اظہار یکجہتی کیلئے نسلہ ٹاؤر جائیں گے۔