مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

دہشتگردوں اہم تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران داعش کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں جمعہ 22 اکتوبر کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور دو گولے شامل ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مستونگ اور گرد و نواح کے علاقے داعش کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

DESH

MASTUNG

Tabool ads will show in this div