مختلف شہروں میں ڈینگی سے 5 مزید اموات

ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، لاہور، حیدرآباد اور فیصل آباد میں کل 5 مریض دم توڑگئے۔
حیدرآباد میں ڈينگی کے مریضوں میں سے ایک خاتون اور ایک مرد چل بسا جبکہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 146 ہوگئی۔
لاہور اور فيصل آباد ميں ايک ايک مريض جان سے گئے اور صوبے میں ڈينگی کے447 نئےکيسز کے بعد کل تعداد 8 ہزار 882 ہوگئی۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں 243 افراد ميں ڈينگی کی تشخیص ہوئی جبکہ ايک مریض اسپتال ميں دم توڑ گیا جبکہ 6 مريضوں کی حالت تشويشناک ہے۔
خيبرپختونخوا ميں بھی ڈينگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 738 نئے کيسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے شہری پوری آستين والے کپڑے پہنیں، لوشن لگائیں اور گھروں ميں اسپرے کریں، گھر اور دفاتر ميں روشن دانوں، کھڑکيوں اور دروازوں پر جالیاں لگائیں۔