کراچی امن وامان کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ رجسٹری میں ہوگی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی : سپريم کورٹ رجسٹری ميں کراچی امن و امان کيس کی سماعت آج  سپریم کورٹ رجسٹری ميں ہوگی، چيف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی ميں بينچ کیس کی سماعت کرے گا۔

کراچی رجسٹری ميں کراچی امن و امان کيس کی سماعت چار رکنی لارجر بينچ کرے گا۔ چيف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی ميں قائم بينچ ميں جسٹس جواد ايس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسين اور جسٹس گلزار احمد شامل ہيں۔ کراچی امن و امان کيس ميں اب تک 300 سے زائد متفرق درخواستيں دائر کی جا چکی ہيں جس ميں نو گو ايرياز سے متعلق درخواستوں، ايم کيو ايم کی رہ نما نسرين جليل اور اے اين پی کے سینیٹر حاجی عديل کی درخواست، زمينوں کے معاملات سميت کئی درخواستيں شامل ہيں۔

چيف جسٹس اور بينچ کے ديگر ارکان آج کراچی پہنچیں گے۔ بينچ کی سماعت کے موقع پر فريقين کو نوٹسز پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہيں۔ لارجر بينچ کی سماعت جمعہ تک جاری رہے گی۔ سماء

میں

کی

burger

کیس

آج

guinea

Tabool ads will show in this div