چترال:موسم خزاں کی پہلی بارش،موسم سرد

ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری

چترال شہر میں موسم خزاں کی پہلی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔

محمکہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چترال شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ موسم خزاں کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے نے بعض مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر سیاحوں کو ایسے مقامات کی طرف نہ جانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں صوبائی ڈیزاسٹر منمجمنٹ تھارٹی کے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں تیز بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہوئی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔

Tabool ads will show in this div