بلدیاتی انتخابات،سیکریٹری خزانہ کی تمام وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سیکریٹری خزانہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تمام وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کہتے ہیں کہ کم وقت میں شفاف بلدیاتی انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کیلئے ایک چیلنج ہے۔ چیف سیکرٹریز اور سول افسران سیاسی وابستگی کی بجائے اپنے حلف کی پاسداری کریں۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کیلئے ایک چیلنج ہے۔ یہ وقت دیگر چیزوں میں جانے کی بجائے چیلنج کا سامنا کرنے کا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے فرائض ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انجام دینے ہیں۔ سول افسران سیاسی وابستگی کی بجائے اپنے حلف کی پاسداری کریں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخاب کیلئے یکم نومبر تک انتخابی فہرستیں ریٹرننگ افسران کے پاس موجود ہونا ضروری ہیں۔ یکم نومبر تک کاغذات نامزدگی کی بھی ضرورت ہے۔ جمعرات تک بلدیاتی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیں گے۔ سیکریٹری خزانہ وقار مسعود نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  اور وزیر خزانہ ملک سے باہر ہیں، مگر الیکشن کمیشن کو کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی۔ سماء

کی

medvedev

vaccines

lost

presidential

press

tariffs

Tabool ads will show in this div