راولپنڈی: فیس بک کےذریعےلڑکی کوجال میں پھنساکرریپ کرنےوالا ملزم گرفتار
لڑکی نوکری کے حصول کیلئے لاہور سے راولپنڈی آئی
راولپنڈی میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کا ریپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم طلال نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیا جس پر متاثرہ خاتون اس سے رابطہ کر کے لاہور سے راولپنڈی آگئی اور اس کی ہوس کا شکار ہوگئی۔
لاہور کی رہائشی لڑکی نے تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ ملزم طلال نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار لگا رکھا تھا۔ وہ نوکری کی غرض سے اپنی پھوپھی کے ہمراہ راولپنڈی پہنچی تو ملزم اُس کی پھوپھی کو راستے میں چھوڑ کر اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گیا اور اس کا ریپ کردیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزم طلال منیر کو گرفتار کر لیا۔
PUNJAB POLICE
rawalpindi police
تبولا
Tabool ads will show in this div