پی ڈی ایم مہنگائی کیخلاف جمعہ کوملک گیر احتجاج کریگی

کراچی، لاہور، پشاور، سوات، شانگلہ میں مظاہرے ہونگے
Oct 21, 2021

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مہنگائی کیخلاف جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی، پشاور، سوات، شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کئے جائیں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے کل (جمعہ کو) ملک بھر میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لاہور میں جین مندرچوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگا، کراچی میں ایمپریس مارکیٹ سے بھی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، پشاور، سوات، شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں بھی کل سہ پہر 3 بجے احتجاج ہوگا۔

مزید جانیے: پیٹرول کی قیمت میں تاریخی اضافہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مطابق میانوالی اور بھکر میں 24 اکتوبر کو احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں احتجاج کیلئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

MARYAM NAWAZ

Pakistan Democratic Movement

Tabool ads will show in this div