ہماری ٹیم میں میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں،میتھو ہیڈن

بطور کوچ ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہوں، بیٹنگ کنسلٹنٹ
Oct 21, 2021

قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کا دباؤ ہوتا ہے تاہم قومی کرکٹرز کی تیاریاں مکمل ہیں۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا بطور کوچ میں ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہوں، خاص طور پر پہلے میچ سے فتح کا آغاز کے لیے پرعزم ہوں۔ ہمیں کسی غیر ضروری دباؤ کا شکار ہوئے بغیر اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بابر اعظم، رضوان حفیظ اور فخرزمان سمیت میچ ونرز موجود ہیں، ہم پریشر میں پرفارم کرسکتے ہیں اور کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ کسی وقت پاکستان کے ڈریسنگ روم کا حصہ بنوں گا، کوچنگ کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، اپنے تجربے سے گرین شرٹس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے مزید کہا کہ ماضی کے اعداد و شمار کچھ بھی ہوں لیکن میچ کے دن بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان کے بولنگ یونٹ میں ہر طرح کا ٹیلنٹ ہے لیکن ہمیں پلانز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ جنوبی افریقا کیخلاف وارم میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کی، 19 واں اوور کرانا آسان نہیں ہوتا، حسن علی میں بھی صلاحیت موجود ہے۔

واضح رہے کہ ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کےخلاف کھیلے گا۔

#PakvInd

Matthew Hayden

Tabool ads will show in this div