انسٹاگرام پر پوسٹ اب ڈیسک ٹاپ سے بھی کریں

گوگل کروم سے پوسٹ کرنے کیلئے درج ذیل طریقہ
Oct 21, 2021
[caption id="attachment_2405289" align="alignnone" width="800"]Instagram فوٹو: اے ایف پی[/caption]

فیس بک کی ملکیت والی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے نئی سہولت متعارف کروائی ہے جس میں صارفین اب ڈیسک ٹاپ سے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینجیٹ خے مطابق 21 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے کئی اپ ڈیٹس دستیاب ہوں گی، جس سے دنیا بھر کے صارفین اپنے کمپیوٹر براؤزر سے تصاویر اور مختصر ویڈیوز (ایک منٹ سے بھی کم) پوسٹ کرنے کا اختیار حاصل کر سکیں گے۔

یہ فیچر خاص طور پر ان کاروباری اور شائقین کے لیے مفید ہو سکتا ہے جو اپنے مہنگے کیمروں کا بہتر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

صارف اپنے کمپیوٹر پر گوگل کروم کا استعمال کرکے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کر سکتے ہیں۔

درج ذیل طریقہ اختیار کریں

سب سے پہلے انسٹاگرام کی ویب سائٹ پر جائیں اور پھر سب سے اوپر سیدھی طرف بنے تین ڈاٹ کے نشان پر کلک کرکے سیٹنگ میں جائیں۔

اسکے بعد ’’مور ٹولز‘‘ میں جاکر ڈویپلرز ٹولز پر جائیں، موبائل بٹن کو پریس کریں۔ اسکے بعد رسپانسیو کو دبائیں جس پر ڈراپ ڈاؤن مینو ظاہر ہونا چاہیے۔ ڈراپ ڈاؤن مینو سے، منتخب کریں کہ آپ کون سی موبائل ڈیوائس استعمال کرنا چاہتے ہیں (یعنی فون یا ٹیبلٹ)۔

پیج کو ریفریش کریں اور پھر آپ انسٹاگرام فیڈ کو اسی طرح دیکھیں گے جیسے آپ اپنے فون پر دیکھیں گے۔

Tabool ads will show in this div