بھارت کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم جنگجو قوم ہیں،ڈاکٹرثمر

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد برصغیر میں طاقت کا توازن برقرار ہے

Samar Mubarak BBC INTERVIEW Isb Pkg 01-10

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم جنگجو قوم ہیں۔

لاہورمیں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد برصغیر میں طاقت کا توازن برقرار ہے۔ بھارت کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم جنگجو قوم ہیں۔

ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے بتایا کہ ملک میں 33 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے لیکن بجلی کی تاریں 1970 کی ہیں،حکومت کوچاہیے کہ نظام تبدیل کرے۔ سندھ میں بجلی چوری بہت زیادہ ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ گورننس میں ایمانداری آجائے تو معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔ حکمران دیہاڑی دار ورکر کی طرح نہیں ہونے چاہیے۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان سے متعلق انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیرخان نظربند نہیں تھے۔امریکہ نے بہت کوشش کی کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان ان کے ہاتھ لگ جائیں۔ ڈاکٹر قدیر کے ساتھ سیکورٹی بہت زیادہ ہوتی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ میں بہت سی معدنیات ہیں اور ڈرلنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔اس علاقے میں 250 ملین ٹن سے زیادہ لوہا موجود ہے جبکہ تانبا بھی چنیوٹ میں موجود ہے۔

SAMAR MUBARAKMAND

Tabool ads will show in this div