ملکہ ترنم نورجہاں کی'تضحیک'پرعلی عظمت تنقیدکی زد میں

علی عظمت نے ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی ظاہری شخصیت سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کر کے بہت سے لوگوں کو غم وغصے سے دوچار کیا ہے۔
دی کرنٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں علی عظمت نے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کیں کہ کس طرح ایم ٹی وی کااجارہ تھا جسے گلوکارنے ثقافتی یلغار کہا۔ علی کے مطابق بہت سے لوگوں کی جانب سے غیرملکی ثقافت کے پیچھے جانے کی وجہ یہ تھی کہ ہمیں اپنے معاشرے میں اس طرح کی چیزکوئی فراہم نہیں کرتا تھا۔
گلوکارنے ملکہ ترنم نورجہاں کیلئے 'مائی' کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی کھولو تو وہی دکھائی دیتی تھیں۔
تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے علی عظمت نے خاصے منہ پھٹ اندازمیں کہا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے بُندے پہنے ، اوور میک اپ کرکے گانے گاتی تھیں اوراس وقت ہمیں ان سے چڑ چڑھتی تھی۔
تنقید کرنے والے علی عظمت نے بغیر سوچے سمجھے نورجہاں کا موازنہ 'کوفتے' سے کرڈالا۔
میزبان نے یہ کہہ کر مداخلت کی کہ نور جہاں ایک عظیم گلوکارہ ہیں تو جواب میں علی عظمت نے دلیل دی کہ وہ اپنی جوانی میں ان سے متعلق رکھے جانے والے خیالات کا تبادلہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ، 'میں آپ کو اپنے بچپن کی بات بتا رہا ہوں جب ہم نے ایک مختلف ثقافت کو قبول کیا اور پھر یہ معمول بن گیا '۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد خصوصا نور جہاں کے چاہنے والوں نے علی کے اس تبصرے پرغم وغصہ کااظہار کیا۔ کچھ نے گلوکارکو مشورہ دیا کہ وہ لیجنڈری شخصیات کا احترام کرنا سیکھیں جبکہ بیشتر نے تبصرہ کیا کہ یہ انٹرویو دیکھنا ان کے لیےتکلیف دہ تھا۔
Being a Junoon fan, i am embarrassed... pic.twitter.com/qt36TzE7Ye
— فاطمہ عرفان (@fatimairrfan) October 19, 2021
People are awarded posthumous awards, but aliazmat has slurs to offer. https://t.co/N64zQVFUJo
— Faraz Saeed (@farazsaeed15) October 20, 2021
Actually I really appreciate how these bands /singer bought English music into limelight here in Pakistan but insulting Madam noir jehan is not allowed!!
— javeria (@jikhlaq52) October 20, 2021
@RealAliAzmat, what a shame! The least you could have learnt from your years of stardom in #Pakistan was how to respect your legendary predecessors! Embarassed and ashamed to the core! Making fun of #MadamNoorJahan is not cool! #Junoon #AliAzmat #NoorJahan https://t.co/boMq59ByTG
— Fatima Ali Khan (@fatimakhan) October 20, 2021
Utterly embarrassing!! https://t.co/S5PHohNGyP
— Khawar Azhar (@Khawar69) October 20, 2021
Is it time to cancel Ali Azmat?
— Banki Naar (@NotSoBankiNar) October 20, 2021