لاہور: مشروب بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، مزدور جاں بحق

ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا
Oct 21, 2021

LHR FACTORY FIRE 21-10

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/LHR-FACTORY-FIRE-21-10.mp4"][/video]

لاہور ميں ملتان روڈ پر اعوان ٹاؤن کے قریب مشروب بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے باعث ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ سے بچنے کے لیے ايک مزدور نے چھت سے چھلانگ لگائی، 33 سالہ یاسین اونچائی سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوا۔

آگ کے باعث 55 سالہ شبیر حسین جھلس کر زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق فائر بريگيڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، تاہم مشروب بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا بیشتر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

Tabool ads will show in this div