حیدرآباد کا ایک اور ڈینگی میں مبتلا مریض چل بسا

اکتوبر میں کل اموات 4 ہوگئیں
Oct 20, 2021
[caption id="attachment_2395509" align="alignnone" width="900"]Dengue فائل فوٹو[/caption]

 

ڈینگی میں مبتلا حیدرآباد کا رہائشی کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گيا۔

ندیم کراچی کےاسپتال میں زیرعلاج تھے اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے یہ چوتھے مریض تھے جن کا ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث رواں مہینے میں انتقال ہوا۔

حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔

دریں اثناء وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ميں بھی بدھ کے روز ڈینگی کے مزید تین مریض انتقال کر گئے جبکہ 141 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

Dengue Pakistan

Dengue Cases

Tabool ads will show in this div