سوات: تائیکوانڈو کے میدان میں بشریٰ اور چاند کےنام کےڈنکے

سوات کی دو لڑکیاں بشریٰ اور چاند بی بی جن کے نام کے تائیکوانڈو کے میدان میں ڈنکے بجتے ہیں اب عالمی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔
سوات کی دونوں باصلاحیت لڑکیوں نے عالمی مقابلوں ميں حصہ لينے والوں کو ٹف ٹائم دينے کی ٹھان لی ہے اور اسلام آباد میں ہونے والی چیف آف آرمی اسٹاف جی ون انٹرنیشنل تائیکوانڈوچمپئن شپ کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہيں۔ وہاں یہ نوجوان لڑکياں اپنی صلاحتيوں کے جوہر دکھانے کے لیے بیتاب اور مکمل تیار ہیں۔
گولڈمیڈلسٹ چاند بی بی کا کہنا ہے کہ انہوں انڈرٹونٹی تھری میں گولڈ میڈل اورنیشنل گیم میں سلو میڈل حاصل کیا ہے اور اب جی ون مقابلوں کے لئے تیاریاں کر ہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں اور جم کر مقابلہ کریں گی۔ بشریٰ بی بی کا بھی کہنا ہے کہ وہ جی ون مقابلوں میں کھیلیں گی اور پاکستان کا نام روشن کروں گی۔
انٹرنیشنل کوچ اور دونوں کھلاڑیوں کےاستاد ایاز نائیک اپنی شاگردوں کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔
محمد ایاز نائیک کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ کی جو 2 لڑکیاں ہیں انہوں نے بھرپورتیاریاں کی ہیں اورتوقع ہے پاکستان میں 25 سال بعد ہونے والے مقابلوں میں سوات کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان اور سوات کے لیے میڈلز جیتیں گی۔
ملکی سطح پر تائیکوانڈو کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی بشریٰ اور چاند بی بی بھی 4 نومبر سے شروع ہونے والے عالمی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔