پشاور،محرم الحرام میں قیام امن کیلئے مختلف علاقوں میں آپریشن

اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور پوليس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اکانوے مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

محرم الحرام میں میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے ایکشن میں تیزی آگئی، پشاور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔ بھانہ ماڑی اور ملحقہ علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اس دوران اکانوے مشتبہ افراد کو دھرلیا گیا۔ ملزمان سے تین کلاشنکوف، بارہ بور ریپیٹر، جی تھری رائفل، بارہ پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مزید ٹارگیٹڈ آپریشن کیے جائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام اور بالخصوص عاشور کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور سیکیورٹی کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ سماء

میں

شوبز

parade

famine

علاقوں

Tabool ads will show in this div