لاہور:حسین ترین گلی سورجن سنگھ کی سجاوٹ اوراسماءکی مدھرآواز

گلی کی سج دھج اور نابینا نعت خواں نےراہگیروں کےقدم روک لیے

اندرون لاہور کے دہلی دروازے کے علاقے میں واقع گلی سورجن سنگھ کو آمد آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے يوم ولادت  کی خوشی میں سجایا گیا۔ چمکیلی لڑیاں، برقی قمقمے، آرائشی لائیٹس، مختلف دریچوں میں جلائی گئیں موم بتیاں اور منفرد گلدانوں نے لاہور کی اس خوبصورت ترین اور منفرد گلی کی دلکشی مزید بڑھا دی۔ مزید برآں وہاں داخل ہونے پر کانوں میں رس گھولتی آنکھوں کے نور سے محروم 17 سالہ اسماء  کی خوش الحان نعت خوانی نے بھی گزرنے والے کو رکنے پر مجبور کیا۔ دیکھیے رپورٹ۔

EID MILAD UN NABI

Milad-e-Mustafa

Tabool ads will show in this div