پاکستان آج دوسرےوارم اپ میچ میں پروٹیزکو چیلنج دیگا
میچ پاکستانی وقت کے مطابق 6بجے شروع ہوگا

ٹی20ورلڈکپ میں بھارت کو چیلنج دینے سے قبل پاکستان آج اپنا دسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گا۔
میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی غزض سے پاکستان نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں پریکٹس سیشنز کیے۔
پریکٹس سیشنز میں کپتان بابراعظم نے سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے ہمراہ شرکت کی۔
پروٹیز کے خلاف میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نےدفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان اور کپتان بابر اعظم نے بلے سے متاثر کن انداز میں بالترتیب 46 اور 50 رنز بنائے۔
دوسری جانب امید کی جارہی ہے کہ پاکستان دوسرے وارم اپ میچ میں اسکواڈ میں تبدیلی نہیں کریگا۔