بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں شمسی توانائی سےبجلی کی پیداوار شروع
منصوبے کو 10میگا واٹ تک بڑھانے کی گنجائش موجود
بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں شمسی توانائی سے ڈھائی میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی پیداوار شروع ہوگئی۔
شيخ الجامعہ اسلامیہ ڈاکٹر اطہر محبوب کے مطابق منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوا ہے جس پر 30کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت آئی۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبہ حکومت پنجاب کے شعبہ توانائی کے مالی و فنی اشتراک سے مکمل کیا گیا۔
وائس چانسلر کے مطابق منصوبے کے تحت ماہانا 60 لاکھ روپے سے زائد رقم بلوں کی مد میں بچائی جاسکے گی جبکہ سال بھر 7کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
واضح رہے کہ مستقبل میں اس منصوبے کو 10میگا واٹ تک بڑھانے کی گنجائش بھی موجود ہے۔