بختاوربھٹوزرداری نے بیٹےکی پہلی تصویر شیئرکردی

بچے کی پیدائش10اکتوبرکوہوئی تھی

گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی بختاوربھٹوزرداری نے بیٹے کی پہلی تصویر اور گھرپرکیے جانے والےاستقبال کی شاندار تیاریاں مداحوں کے ساتھ شیئرکی ہیں۔

محمود چوہدری اوربختاورکے یہاں 10 اکتوبرکو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود چوہدری رکھا ۔ بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ بچے کا نام میرے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اور دادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پررکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپربختاورنے بتایا تھا کہ انہیں 17 اکتوبرکواسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور ان وہ اپنے بیٹے کے ساتھ گھرپرہیں۔ بختاورنے تمام ترپیغامات ، محبت اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔

پیدائش کےبعد سے ہی بختاورکے فالوورزاور پیپلزپارٹی کے حامی بچے سے متعلق مزید تفصلات جاننے کے خواہاں ہیں ، جن کیلئے اب بختاور نےبیٹے کی پہلی تصویراورگھرآمدپرتیاریوں کے مناظرشیئرکیے ہیں۔

شیئرکی جانے والی تصویرمیں بچہ پرام میں لیٹا ہے تاہم چہرے پر دل والا ایموجی لگائے جانے کے باعث چہرہ نہیں دیکھا جاسکتا۔

کیپشن میں بختاورنے لکھا 'میرا بیگ تیارہے اور اب میں باہرجانے کے لیے تیار ہوں ' ۔ یہ کیپشن ظاہرکرتا ہے کہ تصویر اسپتال سے گھرمنتقلی کے وقت کھینچی گئی ہے۔

انسٹااسٹوریزمیں شیئرکی جانے والی مختصرویڈیو اور دوسری تصاویرمیں بختاور اور محمود چوہدری کے گھرکے ایک حصے کو ڈھیروں کھلوںوں اوردیگر تحائف سے سجا دیکھاجاسکتا ہے۔

محمود چوہدری کی جانب سے اہلیہ اور بچے کے استقبال کیلئے پھولوں کی شاندار سجاوٹ بھی قابل ذکرہے۔

بچے کی پیدائش دبئی میں ہوئی ہے۔ 13 اکتوبرکو اپ ڈیٹ دینے والی بختاورنےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرلکھا تھا ، ‘تمام محبتوں اورخوشیاں منانے کا شکریہ جنہوں نے ہمارے بیٹے کودنیا میں خوش آمدید کہا،پیدائش 8 نومبر کومتوقع تھی لیکن اس نے 10ا کتوبرکو ہی دنیا میں آکرہم سب کو حیرت زیادہ کردیا ‘۔

بچے کو دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کرنے والی بختاور نے بتایا تھا کہ قبل ازوقت پیدائش کے باعث نومولود کو فی الحال این آئی سی یو میں رکھا گیا ہے تاہم اس کی صحت میں روزبروز بہتری آرہی ہے۔

بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔

جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔

محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دبئی میں رہائش پزیر محمود کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے۔ محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

Bakhtawar Bhutto Zardari

MEHMOOD CHOUDHRY

Tabool ads will show in this div