وزیراعلیٰ بلوچستان اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں، ظہور بلیدی

اپوزیشن ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے،جام کمال

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ کے خواہشمند اراکین اسمبلی کے آج کے اجلاس میں 36 اراکین شریک ہوئے جبکہ مزید 4 اراکین کل تک کوئٹہ پہنچ جائیں گے۔

ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ جام کمال کا دعویٰ ہے کہ ان کے نمبر پورے ہیں تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں اور آج ان کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

صوبہ میں حکمران جماعت بی اے پی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک تمام اراکین کی خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال مستعفی ہوجائے۔

رکن بلوچستان اسمبلی اسدبلوچ کا کہنا تھا کہ جام کمال کل تک اسعفیٰ دیں تاکہ عدم اعتماد کی نوبت نہ آئے جبکہ نصراللہ زیرے کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ان کا اصل مقصد بلوچستان کو تباہی کی طرف لے جانا ہے۔

JAM KAMAL

Tabool ads will show in this div