کراچی :میانوالی کالونی میں واٹرہائيڈرينٹ کھولنے کا فیصلہ واپس

شہریوں کا حکومتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار

حکومت سندھ نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میانوالی کالونی میں نیا واٹر ہائيڈرينٹ کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

حکومت سندھ نےکراچی والوں  کو یہ خوشخبری سنادی کہ منگھوپیر میانوالی کالونی میں واٹر ہائيڈرينٹ اب نہیں کھلے گا۔

ضلع غربی کے مکينوں کوخدشہ تھا کہ نیا ہائيڈرينٹ کھلنے سے پانی کا بحران پيدا ہوجائے گا، سماء نے اس معاملے پر تفصیل کے ساتھ رپورٹ نشر کی تھی جس کے بعد حکومت سندھ نے نيا ہائيڈرينٹ کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

وائس چیئرمین واٹر بورڈ نجمی عالم کا کہنا ہے کہ نئے ہائيڈرينٹ سے متعلق حکومت سندھ کے فیصلے پر کراچی والے بھی اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کب دور ہوگی یہ سوال حکومت سندھ اور واٹر بورڈ انتظامیہ کے لئے اہم ترین ہے لیکن موجودہ صورتحال میں نیا ہائيڈرينٹ نہ کھولنے کا اعلان کرکے شہر کو پانی کے مزید بحران سے بچالیا گیا ہے۔

KARACHI WATER BOARD

water crisis in karachi

Tabool ads will show in this div