ہندوپنڈت نےنعت رسول مقبول ﷺ پیش کرکے سماں باندھ دیا

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہرمذہب ہرقوم کےلیے رحمت

لاہور میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں چھیالیس سال سے سجنے والی تقریب میں ہندو پنڈت نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نعت رسول مقبول پیش کرکے سماں باندھ دیا۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  ہر مذہب ، ہرقوم حتی کہ تمام  جہانوں کے لیے باعث رحمت ہیں، عقیدت مند پنڈت بھگت لال نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نعتیہ کلام پیش کیا تو محفل کو چار چاند لگ گئے۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پروقار تقریب لاہور ریلوے اسٹیشن پہ منعقد ہوئی جس میں مختلف ۔۔کلبز کے بچوں نے مارشل آرٹس اور باکسنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔

تقریب کے شرکاء نے اختتام پر ریلی کی صورت اختیار کی اور مرکزی جلوس کے ساتھ شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔

EID MILAD UN NABI

Eid-ul-Milad

Tabool ads will show in this div