عیدمیلادالنبیﷺ: خواجہ سراؤں کانبی کريمﷺ سےعقيدت کا اظہار

اسلام آباد ميں محفل ميلاد کا انعقاد

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Transgender-Milaad-Isb-Pkg-18-10.mp4"][/video]

نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت کا مہینہ اسلام آباد کے خواجہ سرا بھی سرور کونین سے عقیدت کا بھرپور اظہار کر رہے ہيں۔ 

خدا اور حبیب خدا کے ذکر کی اس محفل میں خواجہ سرا برادری نے سرکار مدینہ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے اپنی حاضری لگوائی۔

خواجہ سرا کہتے ہیں خاتم النبینﷺ کا امتی ہونا ہمارے لیے دنیا میں اللہ کا سب سے بڑا انعام ہے ہم بھی اسی نبیﷺ کی امت ہیں اور اسی نبی ﷺ کی امت میں سے ہیں وہی ہمارا سب کچھ ہیں۔

خواجہ سرا کہتے ہیں نبی کریمﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے وہ رحمت تمام صنف کے لئے ہے ہم نے کوشش کی ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ آقا دو جہاں کی بارگاہ میں چھوٹا سا ہدیہ نظرانہ پیش کرسکیں۔

EID MILAD UN NABI

naat khuwani

Tabool ads will show in this div