وہ کلام جسے پڑھنا ہر نعت خوان سعادت سمجھتا ہے

شعراء و اديبوں نے نعت کو ايک شعری معجزہ قرارديا

برصغير پاک و ہند ميں احمدرضا خان کی نعت لم ياتی نظير و کفی نظرن کو آفاقی حيثيت حاصل ہے، شعراء و اديبوں نے نعت کو ايک شعری معجزہ قرارديا ہے۔

 لم یاتی نظیر وکفی نظرا مثل تو نہ شد پیدا جانا یعنی جب تک دنیا رہے گی محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر بھی پوری رفعتوں  کے ساتھ  جاری رہے گا۔

احمد رضا خان بریلوی کی اس نعت کا راج بھی نعت خوانی میں رہتی دنیا تک  برقرار رہے گا جسے دنیا کی ہر زبان کے شاعرو ادییب ایک شعری معجزہ قرار دیتے ہیں۔

محقق عالم دین ڈاکٹر مجید اللہ قادری کا کہنا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں کوئی محفل میلاد احمد رضا خان بریلوی  کی  لم یاتی نظیر کفی نظر کے بغیر مکمل نہیں ہوتی اور تقریباً ایک صدی سے ہر نعت خوان اس کلام کو  پڑھنا اپنی سعادت  کے ساتھ مدح پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج  بھی سمجھتا ہے۔

احمد رضا خان کی یہ نعت جتنی مقبول ہے اس کی طرز ادائیگی  اتنی ہی مشکل ہے

جب ملکہ ترنم نور جہاں نے بھی لم یاتی نظیرو کفی نظرن پر طبع آزمائی کی تو انہیں کئی دن ریہرسل کرنا پڑی تھی۔

Naat Khuwan

naat

naat khuwani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div