رسول پاکﷺ اپنی سوچ اور فکر سے انقلاب لائے، وزیراعظم

اسلام آباد میں رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب
Oct 19, 2021

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رسول پاکﷺ تلوار کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور فکر سے انقلاب لائے، ہماری نوجوانوں کو رسول پاکﷺ کی سیرت کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں 12ربیع الاول کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی توفیق دی، جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور طریقے سے منانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ رسول پاکﷺ نے اپنی سیرت مبارکہ کے ذریعے انصاف کا درس دیا کیونکہ اںصاف کے یکساں نظام کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ریاست مدینہ میں پہلی بار انسانیت کا نظام آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رسول پاکﷺ نے اچھے برے کی تمیز رکھی اور اخلاقی معیار بلند کیا، اس لیے ہمیں بھی اپنی سمت درست کرنی ہے۔ ہمارے ملک میں اللہ نے سب کچھ دیا ہے، کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور آدمی ہمیشہ خود کو اوپر رکھنے کا سوچتا ہے اور بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، صادق اور امین ہونا لیڈر بننے کے لیے بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران کان کا مزید کہنا تھا کہ کامياب پاکستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کوقرضے دينگے جبکہ مارچ تک پنجاب بھر کو ہيلتھ کارڈ مل جائينگے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر خوشحالی نہیں آسکتی، برطانيہ ميں عوامی پيسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ بھی نہيں سکتا

انہوں نے کہا کہ پاناما کيس ميں کس کس طرح کےجھوٹ بولے گئے عدالت میں قطری خط آگيا، برطانيہ ميں قطری خط آتا تو جج سيدھا جيل ميں ڈالتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیروت کومشرق وسطیٰ کا پیرس کہا جاتا ہے مگر کرپشن کی وجہ سے وہاں غربت بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے قانون کی بالادستی سے نظام کو درست کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے یہاں سینیٹ میں پیسہ چلتا ہے مگر برطانیہ میں کوئی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا، وہاں اگر کسی برطانیہ میں کسی پرپبلک کے پیسے چوری کرنے کا الزام لگ جائے تو میڈیا سے بات بھی نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ جب تک زندہ ہیں انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑتے رہیں گے، یہ جنگ جیتے بغیر صحیح جمہوریت اور خوشحالی نہیں آسکتی۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست نے لوگوں کو انصاف دیا اور بنیادی ضرورتیں پوری کیں، مدینہ کی ریاستکی بنیاد بلند اخلاقی معیار اور قانون کی حکمرانی تھی، ہماری جدوجہد بھی قانون کی حکمرانی کے لیے ہے اور ہم ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی بھرپورکوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں جنسی جرائم تيزی سے بڑھ رہے ہيں، بچوں کے پاس موبائل نہيں ہوناچاہيئے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب ميں فلموں کی وجہ سے فحاشی عام ہے، ہالی ووڈ سے بالی ووڈ اوروہاں سے یہ کلچرل پاکستان آرہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فحاشی کی وجہ سے خاندانی نظام ختم ہوجاتا ہے خاندانی نظام بچانے کيلئے اسلام ميں پردے کا کہا گيا۔

IMRAN KHAN

EID MILAD UN NABI

Tabool ads will show in this div