ٹی20ورلڈکپ:آئی لینڈرز کےسامنے نمیبیا بےبس

پوری ٹیم 96 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی
Oct 18, 2021

ٹی20ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 96 کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔

ابوظہبی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے والے میچ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور محض 19.3 اوورز میں نمیبیا کی ٹیم کو 96 پر آل آؤٹ کردیا۔

نمیبیا کی جانب سے کریگ ولیم نے 29 جبکہ گیرہارڈ ایرسمس نے 20 کی مزاحمت کی، اسی طرح دیگر نمیبیا کے 8 پلیئرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا نے 3 جبکہ کمارا اور ڈی سلوا 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل آج کھیلے گئے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

SLvNAM