وارم اپ میچ میں پاکستان نےدفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کوہرادیا

قومی ٹیم نے7وکٹوں سے ہرادیا

ٹی20ورلڈکپ میں قومی ٹیم آج ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ میں مد مقابل تھیں اور ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کےلیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز لینڈل سمنز اور فلیچر نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے جبکہ ون ڈاؤن آنے والے کرس گیل بھی صرف 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی شاندار بولنگ کے باعث صرف 63 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہٹ مئیر اور کیرن پولارڈ کے درمیان شراکت قائم ہوئی جس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 130 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، شاہین آفریدی اور حسن علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ٹی20ورلڈکپ میں گروپ میچز کا آغاز 24 اکتوبر سے ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ 24 تاریخ کو ہی بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کپتان بابراعظم کی قیادت میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کی رہنمائی کےلیے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اور بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر موجود ہیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کرکٹرز نے نیٹ سیشن کے دوران فلڈ لائٹس میں بیٹنگ اور بولنگ مشق بھی کی تھ

PakvWI

Tabool ads will show in this div