کراچی: کرولا گینگ کاایک اوربڑاجرم سامنےآگیا

دوران تفتیش نئے انکشافات

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/DEFANCE-CLIFTON-MULZIM-ARREST-New-18-10.mp4"][/video]

کراچی میں خصوصاً ڈیفنس کلفٹن کے علاقوں میں ڈکیتی کرنے والے کرولا گینگ کے حال ہی میں گرفتار ہونے والے 3 کارندوں نے پولیس کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں۔

گینگ کے 5 کارندے نومبر 2020 میں ساؤتھ زون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے جو تاحال جیل میں ہی ہیں۔ ان تین ملزمان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اپنے دیگر جرائم کے علاوہ اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 10 ستمبر کو راولپنڈی فتح جنگ انٹرچینج پر فرارہوتے ہوئے ایڈشنل آئی جی موٹر وے پرحملہ کیا تھا جس کے دوران ایڈیشنل آئی جی زخمی اور ان کے بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ ان کا 10 افراد پر مشتمل گینگ پنجاب میں 250 وارداتوں میں ملوث ہے۔ گروہ کا سرغنہ بلال گزشتہ دنوں ڈیفنس میں ایک مکان میں ڈکیتی میں شامل تھا۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآئی تھی۔ پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ کراچی سے فرار ہوگیا ہے۔

street crimes in karachi

Corolla Gang

Tabool ads will show in this div