راولپنڈی:عیدمیلادالنبیﷺکےجلوس کے لیےٹریفک پلان جاری

اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کوچاندنی چوک سے راول روڈ کی طرف موڑا جائے گا
فوٹو: آن لائن

راولپنڈی میں عید میلاد النبیﷺکے جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ 

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ منگل کو عید میلاد النبی کے جلوسوں کے دوران 490 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ مرکزی جلوس بوقت 10 بجے جامع مسجد روڈ سے نکالا جائے گا۔ جلوس شہر کے مختلف راستوں پل شاہ نذر، بنی چوک، مری روڈ کمیٹی چوک پہنچے گا۔ جلوس لیاقت روڈ ، فوارہ چوک، ڈنگی کھوئی سے ہوتا ہوا واپس مرکزی کیمپ پر اختتام پذیر ہوگا۔

دوران جلوس مریڑ چوک سے بینظیر بھٹو اسپتال تک عام ٹریفک کو مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کوچاندنی چوک سے راول روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div