ٹی20ورلڈکپ:ایونٹ کےسنسنی خیزمیچ میں آج آئرلینڈ، نیدرلینڈ کے مدمقابل

دوسرا میچ سری لنکا، نمیبیا کے مابین کھیلاجائےگا

آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کے تیسرے اور دلچسپ مقابلے میں آج آئرلینڈ کا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کا سامنا نمیبیا سے ہوگا۔

میگا ایونٹ کے پہلے روز عمان نے یطرفہ مقابلے کے بعد پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، اسی ایونٹ کے دوسرے اور سنسنی خیز مقابلے میں اسکاٹ لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو ہرا کر اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا تھا۔

ٹی20ورلڈکپ کے مشترکہ میزبان ملک متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ کا مقابلہ نیدرلینڈ ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے، دونوں ٹیمیں ہم پلّہ ہیں تو اچھے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

نیدرلینڈ نے وارم اپ میچز کا آغاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف 31 رنز کی بھاری شکست سے کیا تھا جبکہ ایونٹ کے شریک میزبان عمان کے خلاف زبردست کم بیک کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی تھی۔

دوسری جانب آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک اچھا پرفارم کیا ہے جبکہ انہوں نے اپنے دونوں وارم اپ میچز میں پاپوانیوگنی اور بنگلادیش جیسی ٹیموں کو ہرایا ہے۔

اسی طرح دوسرے میچ میں سابق ٹی20ورلڈکپ چیمپئین سری لنکا پہلی بار سپر 12 راؤنڈ میں براہ راست رسائی پانے میں ناکام رہی ہے جو آج شام 7 بجے نمیبیا کے مدمقابل آئی گی۔

سری لنکن ٹیم کو اس بار ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ساتھ میسر ہے، نمیبیا کی ٹیم 18 برس بعد بڑے اسٹیج پر واپس آئی ہے، سری لنکا نے 2014 میں ٹی20ورلڈکپ اپنے نام کیا جبکہ اسکے بعد ان کے تجربہ کار پلیئرز کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد انھیں بہترین متبادل کی تلاش کا چیلنج درپیش ہیں۔

IREvNED

Tabool ads will show in this div