اب کھُل کرگھبرالیں، فہد مصطفیٰ کا مشورہ

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں یکمشت 10 روپے سے زائد کا اضافہ متوسط اور نچلے طبقے کیلئے کسی بم سے کم نہیں لیکن کیا ہی کہنے کہ مشکل سے مشکل گھڑی میں بھی پاکستانی اپنی حس مزاح نہیں بھولتے ۔ معاملے پرعام عوام کےعلاوہ فنکاربرداری کی جانب سے بھی بھرپوراحتجاج دیکھنے میں آیا۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی خبر ٹاپ ٹرینڈ بننے کے بعد حکومتی حلقوں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ایسے میں اداکارفہد مصطفیٰ نے کچھ منفرد طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
فہد مصطفیٰ نے اپنے جذبات کو ٹوئٹرپرشیئرکی جانے والی ایک میم سے زبان دی جو انہیں نہ جانے کون سے پلیٹ فارم پرنظرآئی اور حسب حال ٹھہری۔
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) October 16, 2021
اس طنزیہ میم کے ذریعے اداکار نے قوم کو تسلی دی کہ سوچیں اگرقیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوجاتا توکیا کرلیتے۔
اس پوسٹ پر ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کے معروف جملے 'گھبرانا نہیں ہے' کے تناظرمیں سوال اٹھایا کہ ' ڈیئرسر، اب تھوڑا گھبرالیں؟'۔
جواب میں فہد نے میم والے ٹریک پر ہی رہتے ہوئے جواب دیا، ' تھوڑا نہیں، اب کھل کے گھبرائیں'۔
Thora nahi ab khul ke ghabrayen ? https://t.co/HpjiaibF0Y
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) October 16, 2021
اداکاراعجازاسلم تو فکرانگیزی میں فہد مصطفیٰ سے بھی دوہاتھ آگے نکلے، اورفالوورز کے ساتھ ایک نہایت بصیرت انگیزمشاہدہ شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ کیسے ۔ ڈالر، پاؤنڈز اورپٹرول ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اعجاز اسلم نے ہاکی کے میدانوں میں کمنٹری کی یاد دلاتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا، 'پٹرول ، ڈالراورپاؤنڈ کے درمیان دوڑلگی ہوئی ہے، پٹرول ڈالرکو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے اورڈالرپاؤنڈ تک پہنچنے کیلئے دوڑرہا ہے۔ تبدیلی 'فُل سوئنگ' پرہے'۔
Therez a race between petrol , dollar & pound … petrol is trying to catch the dollar & dollar is running to match the pound … Tabdeeli is in full swing
— aijaz aslam (@aijazz7) October 17, 2021
حکومت نے ہفتہ 16 اکتوبرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔