حکومت قیمتوں میں اضافہ نہیں روک سکتی، میزائل حملے کیسے روکے گی، خورشید شاہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کیلئے شاہ محمود قریشی سے بات کی تھی لیکن پیشرفت نہ ہو سکی، کہتے ہیں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو نہیں روک سکتی تو میزائل حملے کیسے روکے گی۔


پارلیمینٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو تقسیم ہونے کے بجائے مل کر کام کرنا چاہئے، اپوزیشن کے اتحاد کیلئے شاہ محمود قریشی سے بات کی تھی لیکن پیشرفت نہیں ہوئی۔


انہوں نے کہا کہ حکومت کے بس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں وہ میزائل حملے کیسے روک سکتی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ آئینی پابندی نہ ہونے کے باوجود چیئرمین نیب کے نام پر تحریک انصاف سے مشاورت کی تاہم عمران خان چیئرمین نیب کے معاملے پر عدالت جا سکتے ہیں، قائمہ کمیٹیوں میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کو حصہ دیا۔


اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دباؤ پر 19ویں ترمیم میں ججز تقرری کمیٹی کے اختیارات کم کئے گئے کمیٹی کو پھر بااختیار بنانے کیلئے حکومت سے بات چیت پر تیار ہیں۔ سماء

میں

Video

gilgit

KESC

law

players

philander

girlfriend

Tabool ads will show in this div