مہنگائی کیخلاف پی ڈی ایم کا مظاہروں کا اعلان

حکومت کو مزید موقع نہیں دینا چاہتے،فضل الرحمان
فائل فوٹو

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اتحاد میں مہنگائی اور ناقص حکومتی پالیسیوں پر مسلسل 2 ہفتوں کا احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہر ضلع ہیڈکوارٹرز پر مظاہرے کیے جائیں گے، ایسےحکمران جو قوم پرعذاب ہیں، انہیں مزید موقع نہیں دینا چاہتے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی کے خلاف گھروں سے نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے قرضوں کے باعث عوام مہنگائی کے سیلاب میں مبتلا کردیا ہے۔ عوام دو وقت کی روٹی کےلیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول 10.49 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.44 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا تھا جس کے باعث ملک میں مہنگائی کے نئے بحران نے جنم لیا۔

MAULANA FAZL UR REHMAN

PDM

Tabool ads will show in this div