پیپلز پارٹی کیخلاف گرینڈ الائنس کی تیاریاں عروج پر
کراچی: سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس کي تيارياں عروج پر پہنچ گئيں ۔
سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس کے لیے وفاقی وزیرمرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر آج اہم بیٹھک لگے گی جس میں پیرصدرالدین شاہ راشدی اورحکیم بلوچ بھی شریک ہوں گے۔ سربراہ سندھ نیشنل فرنٹ ممتاز بھٹو، مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے والےغوث علی شاہ اور جیالے ذوالفقارمرزا بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔ایازلطیف پلیجو ،ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی بھی اتحاد کی کوششوں میں پیش پیش ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں اور سندھ حکومت کی جانب سے رینجرزکےمحدوداختیارات پرحکمت عملی تیارکی جائےگی۔ سماء
GRAND ALLIANCE
Rangers power
تبولا
Tabool ads will show in this div