منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے نورا فتیحی کا وضاحتی بیان

اداکارہ کا خود متاثرین میں شامل ہونے کا دعوی

منی لانڈرنگ کے کیس میں مراکشی نژاد کینیڈین ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نورا فتحی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہیں بلکہ خود اس کے متاثرین میں شامل ہیں۔ نورا فتحی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے طلب کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز حاضر ہوئیں اور اس کیس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں 2ملزمان چندر شیکھر اور ان کی اہلیہ پہلے ہی زیرحراست ہیں اور نورا فتحی کو اسی جوڑے سے ملنے والی مبینہ معلومات کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔

نورا کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نورا اس کیس میں متاثرہ ہیں اور وہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں۔

ان کے متعلق میڈیا میں کئی طرح کی افواہیں گردش میں ہیں۔ جن پر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نورا فتحی اس کیس میں ملوث نہیں ہے بلکہ متاثرہ ہیں، وہ ملزمان کو نہ تو جانتی ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کبھی رابطے میں رہیں۔

nora fatehi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div